Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / حزب المجاہدین کی ’شناخت‘ برہان انکاؤنٹر میں ہلاک

حزب المجاہدین کی ’شناخت‘ برہان انکاؤنٹر میں ہلاک

سرینگر ، 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں عسکریت پسند پر کاری ضرب میں حزب المجاہدین کے 21 سالہ برہان مظفر وانی کو آج سکیورٹی فورسیس نے یہاں سے 83 کیلومیٹر دور کوکرناگ علاقہ میں اُس کے دو معاونین کے ساتھ گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ ہیڈماسٹر کا بیٹا اور اسکولی تعلیم ترک کردینے والا برہان اس خطے میں حزب المجاہدین کی ’شناخت‘ سمجھا جاتا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل آف جے اینڈ کے پولیس کے راجیندر نے برہان کی ہلاکت کو سکیورٹی فورسیس کیلئے بڑی کامیابی قرار دیا کیونکہ وہ کئی مقامی لڑکوں کی بندوق تھام لینے کیلئے ذہن سازی کرنے میں مبینہ طور پر ملوث تھا۔ برہان کی موت کی خبر پھیلتے ہی سرینگر کے اندرونی علاقوں میں موافق پاکستان نعرے سنائی دیئے جہاں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائر جلائے گئے۔ اس علاقے میں آج شب کرفیو جیسے تحدیدات لاگو کردیئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT