Saturday , March 25 2017
Home / Top Stories / حساس تصوئیروں کے ذریعہ کیرالا کی اداکارہ کو کیاجارہا ہے بلیک میل

حساس تصوئیروں کے ذریعہ کیرالا کی اداکارہ کو کیاجارہا ہے بلیک میل

کوچی:ملیالم فلموں کی مشہور اداکارہ کو کیرالا کے کوچی ٹاؤن میں روک پرچھیڑچھاڑ کے بعد لی گئی تصوئیروں کے ذریعہ مبینہ طور پر اداکارہ کو بلیک میل کیاجارہا ہے۔گروہ اداکارہ کو روک کر اس کی نیم برہنہ تصوئیر یں کھینچی۔

ان لوگوں نے بلیک میل کرنے کی غرض سے اداکارہ کی ایسے حالات میں ویڈیو بھی نکالی تاکہ بڑی رقم طلب کرسکے۔ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق ‘ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ سازش ایک ماہ قبل تیار کی گئی تھی اور مزیدبتایا کہ اداکارہ کے ڈرائیور مارٹن کو تحویل میں لے لیا گیا جس نے اس بات کو قبول کیا کہ وہ اس سازش کا حصہ ہے

۔ڈرائیور مارٹن نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ سازش کااصل سرغنہ سنیل کمار نے اسے آدھی رقم 30لاکھ روپئے دینے کی پیشکش کی ہے۔کیرالا پولیس نے بتایا کہ اب تین لوگوں کی گرفتاری عمل میں آیا ہے اور سازش کے اصل سرغنہ کمار اور اس کے تین ساتھیوں کی شدت کے ساتھ تلاش کی جارہی ہے جو مفرور بتائے جارہے ہیں۔

جمعہ کے روز30سالہ اداکارہ کو شوٹنگ سے تریشور سے کوچی کے راستہ پرڈائرکٹر ایکٹر لال کی نئی فلم کی ڈبنگ کے بعد واپس ہورہی تھی۔

اسی دوران راستے میں ادکارہ کی اڈی کار اور ٹیمپو کے درمیان معمولی بات پر بحث ہوئی جس کے بعد دوسری گاڑی میں بیٹھے لوگ جبراً اداکارہ کی کار میں بیٹھ گئے اور اداکارہ کے ساتھ چل پڑی۔

سابق ریاستی وزیرداخلہ رامیش چینتھالہ نے کہاکہ ’’ اگر ایک مشہور شخصیت کے ساتھ ایسا ہورہا ہے تو ہم عام لوگ کے بارے میں کیا کہیں گے؟ یہ حیرت انگیز ہے‘‘۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT