Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / ’حساس مسائل پر باخبر رہنا میری ذمہ داری ہے ‘: راہول

’حساس مسائل پر باخبر رہنا میری ذمہ داری ہے ‘: راہول

نئی دہلی ۔10جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج کہا کہ حساس اور نازک اُمور و مسائل سے باخبر رہنا اُن کی ذمہ داری ہے ۔ چین کے ساتھ تنازعہ کے درمیان انھوں نے چینی ملک کے سفیر سے اپنی ملاقات کی دفاع کی ۔ راہول نے نریندر مودی کو طنز و تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ وزیراعظم جیسا نہیں ہیں جو ایک ایسے وقت جھولا جھول رہے ہیں جب ہزاروں پاکستانی سپاہی ہندوستان میں داخل ہورہے ہیں ۔ راہول نے حکومت سے استفسار کیا کہ سرحد پر کشیدگی جاری رہنے کے باوجود تین وزراء آخر کس لئے چین کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہورہے ہیں ۔ راہول گاندھی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’حساس مسائل پر باخبر رہنا میری ذمہ داری ہے میں نے چینی سفیر ، قومی سلامتی کے سابق مشیر اور شمال مشرقی ریاستوں کے کانگریس قائدین کے علاوہ بھوٹان کے سفیر سے ملاقات کی ۔

TOPPOPULARRECENT