Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / حسنی مبارک کیخلاف بغاوت کے پانچ سال مکمل

حسنی مبارک کیخلاف بغاوت کے پانچ سال مکمل

اخوان المسلمین کے 30 حامی گرفتار،تحریر اسکوائر پر سخت سیکوریٹی
قاہرہ ۔ 25 ۔ جنوری ( سیات ڈاٹ کام ) مصر میں حسنی مبارک حکومت کا تختہ پلٹنے کے واقعہ کے پانچ سال پورے ہونے پر دارالحکومت قاہرہ میں سیکوریٹی میں شدید اضافہ کردیا گیا جبکہ مشتبہ افراد کی گرفتاریاں اور ڈاؤن ٹاؤن علاقوں میں سیکوریٹی جانچ پڑتال میں بھی شدت دیکھی گئی ۔ ڈاؤن ٹاون علاقوں میں شہر کے نوجوان اور جمہوریت حامیوں کی کثرت ہے ۔ اس موقعہ پر 2015 ء سے ملک کے صدر کے عہدہ پر فائز عبدالفتاح السیسی نے اپنی مختلف تقاریر کے دوران کہا کہ اب ملک میں کسی بھی نوعیت کی بغاوت اور بدامنی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے اس موقعہ پر 2011 ء کی بغاوت میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مصری عوام اب ایک ایسی جمہوریت اور آزادی کو فروغ دے رہے ہیں جو مصرکو ترقی کی جانب لیجائیں گے ۔قاہرہ کی سڑکوں بالخصوص تحریر اسکوائر پر سیکوریٹی انتہائی سخت کردی گئی جہاں بغاوت کے ذریعہ حسنی مبارک کو اقتدار سے بیدخل کیا گیا تھا ۔ موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی حکومت کے خلاف امکانی مظاہروں کے پیش نظر تمام تر احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ضلع ماتریا میں اخوان المسلمین کے 30 حامیوں کو گرفتار کیا گیا ۔ وہ ایک مسجد کے قریب احتجاجی مارچ منظم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ وہ پولیس اور فوج کے خلاف نعرے لگارہے تھے ۔ مختلف مقامات پر پولیس نے اخوان المسلمین کے مظاہروں کو منتشر کردیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT