Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حسن آباد میں تلگودیشم پارٹی کی رکنیت سازی مہم جاری

حسن آباد میں تلگودیشم پارٹی کی رکنیت سازی مہم جاری

حسن آباد ۔ 8 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی حسن آباد میں تلگودیشم پارٹی کونچلی و دیہی سطح سے مستحکم کرنے کی غرض سے حسن آباد ، بجنکی ، کوہیڈہ ، ملکانور اور اکناپیٹ منڈلس کے تمام مواضعات میں تلگودیشم پارٹی کی رکنیت سازی مہم تیزی کے ساتھ جاری ہے جو کہ 31 ڈسمبر تک جاری رہے گی نیز حلقہ اسمبلی حسن آباد کیلئے پارٹی کی ابتدائی رکنیت کیلئے 15 ہزار اور سرگرم رکنیت کیلئے 15 افراد ارکان کا نشانہ مقرر کیا گیاہے ۔ اس بات کا انکشاف تلگودیشم پارٹی انچارج مسٹر راولہ دنیش ریڈی نے آج یہاں نمائندہ سیاست کو ایک ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ حلقہ میں تلگودیشم پارٹی کو مستحکم کرتے ہوئے سابقہ موقف کو حاصل کیا جائیگا نیز آئندہ اسمبلی انتخابات میں حسن آباد حلقہ سے تلگودیشم پارٹی امیدوار کوبھاری اکثریت سے کامیاب بناکر پارٹی کو پرچم کو لہرایا جائیگا ۔ انہوں نے عوام بالخصوص مسلمانوں کو کثیر تعداد میں تلگودیشم پارٹی کی رکنیت قبول کرنے و پارٹی میں شامل ہونے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر پارٹی قائدین پربھاکر چاری ، جیون کمار ، محمد ادریس ، کاشی پتی اور دیگر بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT