Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حسن آباد میں سڑک حادثہ بی ٹیک طالب علم ہلاک

حسن آباد میں سڑک حادثہ بی ٹیک طالب علم ہلاک

حسن آباد۔/8مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد ٹاؤن کے مضافات میں واقع کتہ چیرو کے حدود میں سدی پیٹ و حسن آباد روڈپر کل رات دیر گئے پیش آئے سڑک حادثہ میں 25سالہ مالوتو نریش نامی بی ٹیک آخری سال کا طالب علم نامعلوم گاڑی کے ٹکرانے کے باعث نازک حالت میں کریم نگر کے خانگی دواخانے کو منتقلی کے دوران زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ سب انسپکٹر اکنا پیٹ پاپیا نائیک کے بموجب اکنا پیٹ منڈل کے موضع دھرمارم کا متوطن 25 سالہ نریش اپنی موٹر سیکل پر کل رات حیدرآباد کیلئے روانہ ہوا تھا تاہم حسن آباد کے مضافات میں مخالف سمت سے آنے والی نامعلوم گاڑی  تیز رفتاری میں ٹکر مار کر فرار ہوگئی اور وہ کا فی دیر تک زخموں سے تڑپتا ہوا سڑک پر پڑا رہا۔ رات دیر گئے جائے حادثہ سے گذرنے والی دودھ کی گاڑی کے ملازمین نے زخمی کو نازک حالت میں دیکھ کر مقامی پولیس اور 108 ایمبولنس عملے کو اطلاع دی جنہوں نے حسن آباد کے دواخانہ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید بہتر علاج کیلئے کریم نگر کے دواخانہ کو روانہ کیا تاہم راستے میں ہی 25سالہ بی ٹیک قبائیلی طالب علم مالوتو نریش نے دم توڑ دیا۔ اکنا پیٹ پولیس اس ضمن میں کیس درج کرتے ہوئے مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT