Wednesday , July 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حسن آباد میں لو لگنے سے 4 افراد ہلاک

حسن آباد میں لو لگنے سے 4 افراد ہلاک

حسن آباد ۔ 3 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد ریونیو ڈیویژن میں جہاں گذشتہ ہفتہ بھر سے شدید دھوپ و گرمی کی تمازت اپنے بام عروج پر ہے۔ گذشتہ دو دنوں سے شدید دھوپ کی تاب نہ لا کر لو لگنے سے ایک طالب علم کے بشمول 4 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ تفصیلات کے بموجب حسن آباد ٹاؤن  کستوربا کالونی کا 22 سالہ ماچرلا سردھر نامی پالی ٹیکنک کا طالب علم لو لگنے کے باعث آج دوپہر دم توڑ دیا۔ مدور منڈل مستقر پر آج 46 سالہ پلا یادگیری نامی کسان تیز دھوپ کے دوران زرعی کاموں میں مصروف رہ کر بار بار پانی پی کر شدید دھوپ لگنے کے باعث برسرموقع فوت ہوگیا۔ حسن آباد ٹاؤن کے گنیش واڑہ میں آج 70 سالہ راجیا نامی شدید لو لگنے کے باعث مقامی خانگی دواخانے میں دوران علاج فوت ہوگیا۔ موضع انتکا پیٹ میں 22 سالہ کرانتی نامی خانگی مدرس شدید دھوپ و لو کا شکار ہوکر دوران علاج آج فوت ہوگیا۔
حسن آباد میں کسانوں نے
دھان نذرآتش کیا
حسن آباد ۔ 3 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد ڈیویژن کے مواضعات گوگلہ، توٹاپلی، شنگرم، گاگلہ  پور منڈل بیجنکی کے مقامی کسانوں کی ایک بڑی تعداد نے آج مبینہ طور پر دھان کی خریدی میں ہورہی تاخیر، بلز کی ادائیگی اور فی تھیلہ 2 کیلو دھان کی کٹوتی کے خلاف بطور احتجاج زائد از 42 کنٹل دھان کے تھیلوں کو نذرآتش کرتے ہوئے اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا۔ بیجنکی مارکٹ یارڈ کے حکام کے رویہ سے ناراض مقامی کسانوں نے وینکٹ ریڈی، سداریڈی، نرسنگ یادو، لمبادری اور دیگر کی قیادت میں مقامی راجیو راہداری پر جمع ہوکر مارکٹ یارڈ حکام و ملازمین کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور فی تھیلہ 2 کیلو دھان کی کٹوتی کی شدید مخالفت کی اور الزام عائد کیا کہ مارکٹ حکام نے مختلف بہانوں سے کسانوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ 1800 روپئے فی کنٹل والے معیاری دھان کے 42 کنٹل پر مشتمل تھیلے نذرآتش کئے جس کی مالیت تقریباً 75,600 بتائی جارہی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT