Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حسن آباد میں مختلف حادثات 2ہلاک ، دو زخمی

حسن آباد میں مختلف حادثات 2ہلاک ، دو زخمی

حسن آباد۔/14ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد ریونیو ڈیویژن کے مختلف مواضعات میں پیش آئے دو علحدہ علحدہ واقعات میں ایک کم عمر لڑکے کے بشمول 2 افراد برسر موقع ہلاک اور دیگر دو افراد شدید زخمی ہوگئے جو زیر علاج ہیں۔ تفصیلات کے بموجب موضع سدنا پیٹ منڈل ننگنور میں کل شام دعوت طعام کے دوران جمع ہوئی بھیڑ کے اچانک امڈ پڑنے سے گھر کی وزنی گیٹ اوپر گرجانے کے باعث 7سالہ رتویک ریڈی نامی لڑکا برسر موقع ہلاک ہوگیا جس کے باعث تقریب کے گھر میں ماتم چھاگیا۔ اطلاع پاکر ننگنور پولیس نے ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے مصروف تحقیقات ہے۔ایک اور واقعہ میں حسن آباد ڈیویژن کے مالا پلی میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں مخالف سمت سے آنے والے دو تیز رفتار آٹوز کے آپس میں ٹکراجانے کے باعث 50سالہ لکشمیا نامی کسان برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ 19سالہ نوین کمار، 25 سالہ رویندر متوطن حسن آباد شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی افراد نے کریم نگر کے دواخانے میں شریک کروایا۔ حسن آباد پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT