Tuesday , September 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حسن آباد میں شیر کے حملے میں بکریاں و گائے فوت

حسن آباد میں شیر کے حملے میں بکریاں و گائے فوت

حسن آباد ۔ 12 ؍ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد و اکناپیٹھ منڈلس میں گذشتہ چند دنوں سے چو پایوں پر حملہ کرتے ہوئے زبردست سنسنی پیدا کرنے والے خونخوار شیر نے کل رات دیر گئے موضع کٹکور میں اندے تروپتی نامی کسان کے گھر پر اچانک حملہ کرتے ہوئے صحن میں بندھے ہوئے تین بکریوں کو اپنا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا ۔ بکریوں کے چیخنے و چلانے سے قریب میں موجود عوام کے اکٹھا ہونے پر خونخوار شیر دھاڑھے مارتا ہوا قریب میں موجود جنگل کی طرف فرار ہوگیا ۔ متاثرہ کسان و عوام نے موضع میںمتعین محکمہ جنگلات کے اسکواڈ کو فوری مطلع کیا تاہم جب تک خونخوار جنگل میں روپوش ہوگیا ۔ شیر کو پکڑنے کے لئے جنگلات حکام کی خصوصی ٹیم بچاؤ ویان کے ساتھ طلالہ گردی شروع کر دی ۔ دریں اثناء آج صبح کی اولین ساعتوں نے مذکورہ خونخوار شیر نے موضع موتکیہ پلی  منڈلہ راجیا نامی کسان کے زرعی باولی پر رکھی گئی گائے پر حملہ کرتے ہوئے اپنا لقمہ بنالیا جس کے باعث مذکورہ مواضعات میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT