Monday , May 1 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حسن آباد میں کانگریس کی پوسٹ کارڈ مہم

حسن آباد میں کانگریس کی پوسٹ کارڈ مہم

حسن آباد۔15 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت تلنگانہ کی جانب سے آبپاشی پراجیکٹس کی تعمیر کے لیے درکار اراضیات کی حصول کے لیے وضع کردہ پالیسی و تدوین کردہ نئے قوانین کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کانگریس کمیٹی نے حسن آباد و اکنا پیٹھ منڈلس میں آج سے پوسٹ کارڈ مہم شروع کی ہے۔ مسٹر محمد ابراہیم قریشی صدر بلاک کانگریس کمیٹی حسن آباد کے بموجب کانگریس پارٹی کی جانب سے حصول اراضیات کے لیے ریاستی حکومت کی ہٹ دھرمی کے خلاف بذریعہ پوسٹ کارڈ صدر جمہوریہ ہند مسٹر پرین مکھرجی کو روانہ کرتے ہوئے حصول اراضی کے لیے جاری کردہ جی او کو فوری منسوخ کرنے اور نئے قانون کو منظوری نہ دینے کی پرزور اپیل کی جارہی ہے۔ اس ضمن میں مذکورہ منڈلوں سے تقریباً 10 ہزار پوسٹ کارڈ صدر جمہوری ہند کو آئندہ دو دنوں میں روانہ کئے جارہے ہیں۔  انہوں نے آبپاشی پراجیکٹس کی تعمیر کے لیے 1974ء میں تدوین کردہ قانون کو ہی بحال رکھنے اور نئے قانون کو فوری منسوخ کرنے کا ریاستی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا۔ نیز متنازعہ قانون اراضیات کی مکمل تنسیخ تک کانگریس پارٹی کی جانب سے پرامن طور پر مرحلہ وار احتجاجی پروگرام منظم کرنے کا انتباہ دیا۔

مجلس بلدیہ تانڈور کا کل اجلاس
تانڈور۔15 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس بلدیہ تانڈور کا اجلاس 17 فبروری جمعہ کو منعقد ہوگا جس میں نائب صدرنشین بلدیہ کا انتخاب کیا جائے گا۔ سید ساجد علی (مجلس) ڈھائی سال خدمات کے بعد اس عہدہ سے مستعفی ہوگئے باقی ڈھائی سالہ میعاد کے لیے توقع ہے کہ ٹی آرایس کونسلر عبدالرزاق کو وائس چیرمین بلدیہ تانڈور کے عہدہ پر منتخب کرلیا جائے گا۔ اپنی ڈھائی سالہ میعاد کی تکمیل کے بعد محترمہ وجئے لکشمی (ٹی آر ایس) بھی مستعفی ہوگئی ہیں اس خاتون نشست کے لیے مجلس رکن بلدیہ محترمہ محمدی بیگم ایڈوکیٹ کے نام کو ابھی تک قطعیت نہیں دی گئی۔ شری سندیپ کمار جھا سب کلکٹر الیکشن آفیسر ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT