Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / حسن رضا جلد ہی یو اے ای کی نمائندگی کرینگے

حسن رضا جلد ہی یو اے ای کی نمائندگی کرینگے

پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ چھوڑ چکا ، کم عمر ترین ٹسٹ کرکٹر کا ادعا
ابوظہبی ، 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) ٹسٹ کرکٹ میں پاکستان کے کم عمر ترین کھلاڑی حسن رضا جلد ہی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹیم میں شمولیت کے اہل ہو جائیں گے۔ رضا نے 1996ء میں صرف 14 برس اور 227 دن کی عمر میں پہلا میچ کھیلا تھا۔ پاکستان کی جانب سے اُن کا کریئر ہمیشہ اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔ 2006ء میں انھوں نے آخری مرتبہ پاکستان اے ٹیم کی جانب سے ابوظہبی میں ایک ایونٹ کھیلا تھا۔ 34 سالہ رضا اب یو اے ای کو نیا ٹھکانہ بنانے کا ارادہ کر چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن رضا 11 ماہ بعد یو اے ای کی نمائندگی کے اہل بھی ہوجائیں گے۔ ایک خلیجی اخبار کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ وہ اس وقت شکاگو اور آئرلینڈ میں کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے رواں سیزن 2 سنچریاں بھی اسکور کی ہیں۔ اگرچہ اُن کی عمر 34 برس ہے مگر وہ اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دیتے ہیں۔ وہ اب پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کو چھوڑ کر یو اے ای کو منتقل ہورہے ہیں اور بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنا چاہتے ہیں۔ یہ اُن کیلئے اپنے نئے ملک کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں دوسری اننگز ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT