Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / حسن روحانی کو ایران کے سنی مسلمانوں کی تائید

حسن روحانی کو ایران کے سنی مسلمانوں کی تائید

جمعہ کو صدارتی انتخابات، سخت گیر قدامت پسندوں سے مقابلہ
تہران۔/13 مئی( سیاست ڈاٹ کام ) ایران میں اس ہفتہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں اس ملک کی سنی اقلیت کی ایک سرکردہ شخصیت نے اعتدال پسند صدر حسن روحانی کی تائید کا اعلان کیا ہے۔ شیعہ اکثریتی ایران کی آٹھ کروڑ آبادی میں 10 فیصد سنی مسلمان ہیں۔ سرکردہ سنی مسلم مذہبی رہنما مولوی عبدالحامد نے کہا کہ 2012میں روحانی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سنی مسلمانوں کے لئے ماحول کسی حد تک سازگار خوشگوار رہا ہے اور سنی مسلمانوں کی اکثریت جمعہ کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ان ( روحانی ) کی تائید کریں گے۔ مولوی عبدالحامد نے اپنے ویب سائیٹ پر لکھا کہ’’ سنی برادری پورے یقین کے ساتھ یہ سمجھتی ہے کہ یہ ( روحانی ) حکومت اپنے مسائل اور کمزوریوں کے باوجود کئی مضبوط نکات بھی رکھتی ہے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت اگر دوبارہ اقتدار پر فائز ہوتی ہے تو وہ ان مسائل اور خامیوں کے انسداد کیلئے مزید اقدامات کرے گی۔‘‘ عبدالحامد افغانستان و پاکستان سے متصلہ جنوبی مشرقی ایرانی صوبہ سیستانی بلوچستان میں خطاب کررہے تھے۔ سرکاری پول میں روحانی کو اگرچہ حریفوں پر سبقت بتائی گئی ہے لیکن قدامت پسند حریفوں کے خلاف دوبارہ کامیابی کی جدوجہد میں سخت مقابلہ درپیش ہے۔

TOPPOPULARRECENT