Wednesday , August 23 2017
Home / پاکستان / حسن روحانی کے پہلے سرکاری دورہ پاکستان کا کل سے آغاز

حسن روحانی کے پہلے سرکاری دورہ پاکستان کا کل سے آغاز

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے صدر حسن روحانی اپنے پہلے سرکاری دورہ پاکستان پر جمعہ کو یہاں پہنچیں گے۔ اس موقع پر وہ باہمی تعلقات کی بہتری کے علاوہ مختلف اقتصادی سمجھوتوں پر دستخط کریں گے جن میں 3000 میگاواٹ برقی کی درآمد اور گیس پائپ لائن کی تعمیر بھی شامل ہے۔ دفترخارجہ میں اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے انہیں اس دورہ کی دعوت دی تھی۔ روحانی کی زیرقیادت اعلیٰ سطحی وفد میں اہم وزراء، سینئر عہدیداران اور سرکردہ تاجرین و صنعتکار شامل ہیں۔ حسن روحانی 25 اور 26 مارچ کو اپنے پہلے سرکاری پاکستانی دورہ کے موقع پر میزبان ملک کے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے بات چیت کریں گے۔ بیان میں کہا گیا ہیکہ ’’باہمی امور کے علاوہ علاقائی و عالمی مسائل پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا‘‘۔ ذرائع نے کہا کہ ’’دونوں ملکوں کے تعلقات باہمی اعتماد کی ایک طویل تاریخ، تہذیبی، لسانی اور مذہبی بنیاوں پر مبنی ہے اور روحانی کے دورہ سے دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ دوستی کو فروغ حاصل ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT