Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / حسن علی اور مارک ووڈ ٹورنمنٹ کی دریافت

حسن علی اور مارک ووڈ ٹورنمنٹ کی دریافت

 

لندن ۔14 جون (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیائی سابق کپتان ای این چیپل نے چیمپیئنز ٹرافی میں سب سے بہترین کھلاڑی پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کو قرار دیتے ہوئے ایونٹ کی دریافت قرار دے دیا ہے۔ اسپورٹس کے پروگرام ’گیم آن ہے‘ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان ای این چیپل نے کہا کہ ایونٹ میں سب سے زیادہ متاثر کن کارکردگی پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی رہے اور ان جیسی بولنگ کسی بھی کھلاڑی نے نہیں کی۔اس موقع پر ویسٹ انڈیز کے سابق عظیم بیٹسمینس ویوین رچرڈز اور برائن لارا نے بھی ان کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے حسن کو ہی ایونٹ کی دریافت قرار دیا۔ویوین رچرڈز نے کہا کہ انہیں انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ نے بھی متاثر کیا اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ نوجوان کھلاڑی آگے چل کر بین الاقوامی کرکٹ میں بہت نام کمائے گا۔

رونالڈو کے خلاف ٹیکس چوری کا مقدمہ
میڈرڈ۔14جون (سیاست ڈاٹ کام )پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر ٹیکس دھوکہ دہی کا الزام عائد کردیا گیا ۔اسپین کے وکیل کے بموجب انہوں نے رونالڈو کے خلاف ٹیکس چوری کا مقدمہ دائر کیا ہے۔رونالڈو نے 2011 تا 2014 کے دوران 16 ملین یورو کی ٹیکس چوری کی۔پانامالیکس کے مطابق رونالڈو نے مبینہ طور پر آف شور اکاؤنٹس سے حاصل ہونیوالی آمدنی پر ٹیکس ادا نہیں کیا تھا جبکہ فٹبال اسٹار نے ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ میرے پاس چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے اس لئے مجھے کسی کا خوف نہیں۔

واو رینکا نے کو چ تبدیل کردیا
لوزانے۔14جون (سیاست ڈاٹ کام ) سوئس ٹینس اسٹار اسٹینسلاس واورینکا نے ومبلڈن سے قبل امریکہ کے پال انا کون کو نیا کوچ مقرر کردیا جو گراس کورٹ پر ان کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد کریں گے۔ واورینکا نے کہا نئے کوچ کافی تجربہ کار ہیں اور کئی عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ کام کر چکے ہیں لہٰذا وہ کھیل میں بہتری کیلئے معاون ثابت ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT