Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / حسن علی کیخلاف سی بی آئی، ای ڈی کا تازہ فوجداری کیس

حسن علی کیخلاف سی بی آئی، ای ڈی کا تازہ فوجداری کیس

ممبئی ، 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گھوڑوں کے فارم کے مالک حسن علی خان پر سی بی آئی اور ای ڈی کی جانب سے کرپشن اور غیرقانونی رقمی لین دین کے تازہ فوجداری الزامات عائد کئے گئے ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کے معاملے میں انھیں پہلی بار منظرعام پر آئے ایک دہا ہوچکا ہے۔ سی بی آئی ذرائع نے کہا کہ ایجنسی نے 62 سالہ حسن علی اور نامعلوم عہدیداروں کے خلاف مبینہ مجرمانہ سازش اور بدعنوانی کا کیس درج رجسٹر کیا ہے۔ یہ کارروائی ٹیکس حکام سے موصولہ ایک شکایت کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید تفصیلات دینے سے انکار کرتے ہوئے بیان کیا کہ اس سے اُن کی انکوائری پر اثر پڑسکتا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بھی حسن علی کے خلاف غیرقانونی رقمی لین دین کا نیا کیس درج کرلیا ہے، جبکہ چھ سال قبل ان پر قانون انسدادِ غیرقانونی رقمی لین دین کے تحت یہی الزامات عائد کئے گئے تھے۔حسن علی کو کئی سال ای ڈی تحویل میں رہنے کے بعد اگسٹ 2015ء میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔
جے این یواسٹوڈنٹ کرشنن کا جسد خاکی ٹاملناڈو لایا گیا
سیلم 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے طالب علم جے متھوکرشنن کا جسد خاکی آج یہاں کے قریبی ارسیپلیام واقع ان کی رہائش گاہ پر لایا گیا۔متھوکرشنن نے پیر کی شام کو دہلی کے منرکا واقع اپنے ایک دوست کے گھر پر پھانسی لگا کر خود کشی کر لی تھی۔ متھوکرشنن جے این یو سے ایم فل کر رہا تھا۔اس درمیان ودوتھلئی چروتھئی کاچي کے 100 سے زائد کارکنوں نے متھوکرشنن کے گھر کے باہر نعرے لگا کر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ متھوکرشنن کے خود کشی معاملے کو قتل کے کیس کے طور پر درج کیا جانا چاہئے اور ان کے خاندان کو ایک کروڑ روپے کی مالی مدد، ان کی تین بہنوں کو سرکاری نوکری دی جانی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT