Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / حسن علی کی گولڈن بال پر نظریں

حسن علی کی گولڈن بال پر نظریں

اوول ۔17 جون (سیاست ڈاٹ کام )ابھرتے ہوئے نوجوان پاکستانی اسٹار بولر حسن علی نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کا بہترین بولر بننا ان خواب تھا اور وہ مثبت کرکٹ کھیلتے ہوئے فائنل میں بھی فتح گر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔دس وکٹیں لے کر ایونٹ کے سب سے کامیاب بولر کا اعزاز حاصل کرنے والے حسن علی نے کہا کہ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے بعد ہدف متعین کیا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں بہترین بولر بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں اس ہدف کو حاصل کرنے کے بہت قریب پہنچ چکا ہوں، کوشش کروں گا کہ ایونٹ کے اختتام تک میں ہی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا بولر رہوں۔مجھ پر فائنل یا گولڈن بال ایوارڈ کا کوئی دباؤ نہیں اور کوشش کروں گا کہا گولڈن بال کا ایوارڈ اپنے نام کر سکوں۔

TOPPOPULARRECENT