Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / حسن عمل ، خدمت خلق سے رضائے الہٰی کا ذریعہ

حسن عمل ، خدمت خلق سے رضائے الہٰی کا ذریعہ

اخوان ٹرسٹ کیلنڈر کا اجراء ، غلام نبی شاہ ، حسین الکثیری کا خطاب
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( راست ) : مسلمان نسل کی ایمان کی روشنی اور چنگاری کو بجھانے کی ہر طرف سے کوششیں کی جارہی ہیں ۔ نت نئی سازشیں جدید طرز تعلیم ، ماڈرنائزیشن کے نام سے ، نوجوانوں اور بچوں کے ذہن سے اسلامی غیرت کو نکال باہر کیا جارہا ہے ۔ ایسے پر آشوب دور میں دینی تعلیم اور تربیت کے لیے اٹھنے والا ہر قدم ، دور حاضر کا سب سے بڑا جہاد ہے ۔ قابل مبارکباد ہے معلم حسین الکثیری جنہوں نے اخوان ٹرسٹ کے تلے دینی تعلیم کے ساتھ امت مسلمہ کے دیگر مسائل کا بھی احاطہ کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار داعی اسلام غلام نبی شاہ نقشبندی نے اخوان زکواۃ اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ کے کیلنڈر کے اجراء کے موقع پر کیا ۔ چیف ٹرسٹی معلم حسین الکثیری نے کہا کہ ٹرسٹ کے اغراض امت کے مفلوک الحال طبقہ کو رہنمائی کے ساتھ مفت تعلیم ، دارالیتامیٰ کا قیام ، بیت المعمرین ، اور وارڈ 18/13 کے باشندوں کے لیے مفت تجہیز و تکفین ہے ۔ ڈاکٹر سراج الرحمن فاروقی نے کہا کہ امت مسلمہ میں اخلاص کے ساتھ محنت کرنے والوں کی آج جتنی ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی ۔ والدین اولاد کو جو سب سے بڑا تحفہ دیتے ہیں یہ ان کی تربیت ہوتی ہے ۔ جس سے رضائے الہی ، نصیب ہوتی ہے ۔ یہی عشق رسول ﷺ کی عملی دلیل ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT