Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / حسن نگر اور زو پارک علاقوں میں برقی شٹ ڈاؤن

حسن نگر اور زو پارک علاقوں میں برقی شٹ ڈاؤن

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : اے ڈی ای الکٹریکل سنٹرل بریک ڈاؤن سی تھری چارمینار کے بموجب 21 مارچ کو حسن نگر اور زو پارک برقی فیڈرس کے تحت میر عالم برقی سب اسٹیشنوں کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے بموجب حسن نگر فیڈر کے تحت میر عالم سب اسٹیشن کے علاقہ جات جیسے حسن نگر ، انصاری روڈ ، رشید کالونی ، شعیب کالونی ، میر عالم تالاب اور دیگر قریبی علاقوں میں سہ پہر 3 تا 4 بجے دن جب کہ زوپارک فیڈر کے تحت میر عالم سب اسٹیشن کے علاقہ جات خواجہ نگر ، نجم نگر ، بی این کے کالونی ، عیدگاہ ، تاڑبن ، نظام کالونی اور دیگر قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT