Tuesday , May 30 2017
Home / جرائم و حادثات / حسینی علم اور عنبر پیٹ میں لڑکیوں کی خودکشی

حسینی علم اور عنبر پیٹ میں لڑکیوں کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /17 فبروری (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ حسینی علم اور عنبر پیٹ پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو نوجوان لڑکیوں نے خودکشی کرلی ۔ حسینی علم پولیس کے مطابق 20 سالہ کے پلوی جو کوکاکی ٹٹی علاقہ کے ساکن لکشمی نارائینا کی بیٹی تھی اس لڑکی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس حسینی علم نے بتایا کہ لڑکی کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ عنبر پیٹ پولیس کے مطابق 20 سالہ گیتا جو عنبر پیٹ علاقہ کے ساکن نارائینا کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی ٹیلی کالر کا کام کرتی تھی اور اپنے ساتھی ملازم گنیش سے اس کی دوستی ہوگئی تھی ۔ دونوں ساتھ ملکر گھوم پھر رہے تھے ۔ اس بات کا علم ہونے پر گیتا کے والدین نے اسے ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا اور کام چھوڑنے پر مجبور کردیا ۔ لڑکی نے دوسری ملازمت اختیار کرلی تھی ۔ تاہم اس کے باوجود گیتا اور گنیش کی ملاقاتیں جاری تھی ۔ جس پر لڑکی کے والدین نے اسے ڈانٹ ڈپٹ کی جس سے دلبرداشتہ لڑکی نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT