Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / حسین ساگر سے نعش برآمد

حسین ساگر سے نعش برآمد

حیدرآباد 20 مئی (سیاست نیوز) پولیس نے حسین ساگر تالاب سے ایک شخص کی نعش برآمد کرلی جو علاقہ صنعت نگر کا ساکن تھا۔ پولیس رام گوپال پیٹ کے مطابق ساگر کے کنارے سے سیل فون دستیاب ہونے کے بعد پانی سے اس کی نعش کو برآمد کیا گیا۔ جس کی شناخت 37 سالہ راجیش کمار کی حیثیت سے کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 18 مئی کو  یہ شخص اپنے مکان میں یہ بتاکر نکلا تھا کہ وہ ٹینک بینڈ جارہا ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔
تیراکی کے دوران تالاب میں غرقاب
حیدرآباد 20 مئی (سیاست نیوز) تیراکی کے دوران ایک شخص تالاب میں غرقاب ہوگیا۔ یہ واقعہ جواہر نگر پولیس حدود میں پیش آیا، جہاں 29 سالہ شیخ فضل غرقاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فضل اپنے بھانجے غوث کے ہمراہ تالاب گیا تھا۔ فضل اروندتی نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ فضل تیراکی سے واقف نہیں تھا جو مشتبہ طور پر غرقاب ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT