Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / حسین ساگر میں خودکشی کی کوشش ، چار افراد کو بچالیا گیا

حسین ساگر میں خودکشی کی کوشش ، چار افراد کو بچالیا گیا

حیدرآباد ۔ /27 جون (سیاست نیوز) حسین ساگر لیک پولیس نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے خودکشی کا اقدام کرنے والے چار افراد بشمول ماں بیٹے کو بچالیا ۔ گھریلو تنازعات اور میاں بیوی کے جھگڑوں سے عاجز آکر ان افراد نے انتہائی اقدام کی کوشش کی ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ شوبھا جو ایس پی آر ہلز خیریت آباد علاقہ کے ساکن پون کی بیوی تھی اس خاتون نے اپنے 4 سالہ لڑکے تھامن تیج کے ہمراہ حسین ساگر میں چھلانگ لگانے کی کوشش کی ۔ خاتون شوبھا شوہر پون کے جھگڑوں سے پریشان تھی ۔ میاں بیوی میں چھوٹی سی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد خاتون نے اپنے لڑکے کے ساتھ زندگی کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا اور حسین ساگر پہونچ گئی ۔ تاہم حسین ساگر جھیل کے اطراف چوکس لیک پولیس نے ان ماں بیٹے کو دیکھ لیا اور انہیں خودکشی کے اقدام سے روک لیا ۔ شوبھا کی شادی سال 2012 ء میں ہوئی تھی ۔ دوسرے واقعہ میں اپنی پسند سے لو میارج کرنے والی خاتون 26 سالہ کویتا کو بھی پولیس نے بچالیا ۔ کریم نگر چیلہ پورہ علاقہ کی متوطن خاتون کا شوہر سے جھگڑا چل رہا تھا ہر چھوٹی بات پر آئے دن میاں بیوی جھگڑا کرتے تھے ، جس سے خاتون دلبرداشتہ ہوگئی تھی جبکہ تیسرے واقعہ میں پولیس نے 40 سالہ شخص رفیق ساکن کواڑی گوڑہ کو بچالیا ۔ پیشہ سے کار ڈرائیور یہ شخص شراب کے نشہ کا عادی تھا اور کثرت سے شراب نوشی کرتا تھا ۔ نشہ کی حالت میں بیوی سے جھگڑوں اور بچوں سے مارپیٹ کرنا اس کی عادت بن گئی تھی ۔ گزشتہ روز ہی جھگڑے کے بعد وہ بیوی بچوں کی حالت دیکھ کر دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے حسین ساگر پہونچکر اپنی زندگی کو ختم کرنے کی کوشش کی ۔ پولیس انسپکٹر نے انہیں کونسلنگ کے بعد بھروسہ سنٹرکے حوالے کردیا اور دیگر کو ان کے افراد خاندان کے سپرد کیا ۔

TOPPOPULARRECENT