Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / حسین ساگر میں مسلح افواج و دیگر ایجنسیوں کی مشقیں

حسین ساگر میں مسلح افواج و دیگر ایجنسیوں کی مشقیں

حیدرآباد 8 ستمبر ( پی ٹی آئی ) مسلح افواج اور دوسری ایجنسیوں کی مشترکہ مشقیں 23 ستمبر سے حسین ساگر جھیل میں منعقد ہونگی ۔ یہ مشقیں ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں مشترکہ کوششوں پر مبنی ہونگی ۔ ان مشقوں کا مقصد ایجنسیوں کی کوششوں کو مزید بہتر بنانا اور عوام میں ڈیزاسٹر کی صورت میں مشکلات کے وقت اعتماد پیدا کرنا ہے ۔ وزارت دفاع کے ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں شہری علاقوں میں سیلاب کے رجحانات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ گنجان آبادی والے شہروں ے حدود میں پانی جمع ہونے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ یہ واقعات حیدرآباد ‘ احمد آباد ‘ ممبئی ‘ سورت ‘ کولکتہ ‘ دہلی ‘ سرینگر اور چینائی میں پیش آچکے ہیں۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ان مشقوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT