Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / حسین ساگر کے اطراف تعمیرات

حسین ساگر کے اطراف تعمیرات

حیدرآباد ہائیکورٹ میں ششی دھر ریڈی کی شکایت پر سماعت ملتوی
حیدرآباد 11 جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد ہائیکورٹ کے کارگذار چیف جسٹس رمیش رنگا ناتھن اور جسٹس ٹی رجنی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے حسین ساگر کے اطراف سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کردہ عمارتوں کے خلاف دائر کردہ شکایت پر سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔ کانگریس پارٹی کے سابق رکن اسمبلی ایم ششی دھر ریڈی نے یہ مقدمہ دائر کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ نے حسین ساگر کے اطراف تعمیرات کے معاملے میں سختی سے نمٹتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اِس کے علاوہ تعمیراتی کاموں کو روک دیا تھا۔ یہ مقدمہ ہائیکورٹ کو واپس کردیا گیا اور ہنوز زیرتصفیہ ہے۔ اُنھوں نے شکایت کی کہ یادگاروں وغیرہ کے نام پر نئی تعمیرات جاری ہیں۔ بنچ نے حکومت تلنگانہ کو جواب داخل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے معاملے کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

TOPPOPULARRECENT