Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / حسین ساگر کے کنارے بلند ترین قومی پرچم لہرانے کے سی آر کا فیصلہ

حسین ساگر کے کنارے بلند ترین قومی پرچم لہرانے کے سی آر کا فیصلہ

حیدرآباد 3 مئی (پی ٹی آئی) تلنگانہ 2 جون کو اس ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر ملک کا سب سے بلند ترین قومی پرچم لہرائے گی۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے چیف سکریٹری کو ہدایت کی کہ حسین ساگر جھیل کے کنارے بتکماں گھاٹ کے قریب قومی ترنگا لہرانے کے انتظامات کئے جائیں۔ چندرشیکھر راؤ نے کہاکہ رانچی میں 293 فٹ کی بلندی پر قومی پرچم لہرایا گیا تھا اور یہاں 301 فٹ کی بلندی پر قومی ترنگا لہرایا جائے گا۔ چیف منسٹر نے کہاکہ مجوزہ قومی پرچم کشائی سے شہریوں میں قوم پرستی کو فروغ حاصل ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT