Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / حصول تعلیم کے ذریعہ مستقبل کو تابناک بنانے طلبہ کو مشورہ

حصول تعلیم کے ذریعہ مستقبل کو تابناک بنانے طلبہ کو مشورہ

روزی کانونٹ اسکول کی سالانہ تقریب ، جسٹس راما لنگیشور راؤ کا خطاب
حیدرآباد۔18ڈسمبر(سیاست نیوز)روزری کانونٹ اسکول گن فانڈوری کی سالانہ تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے جسٹس اے رامالنگیشور رائو ہائی کورٹ آف جوڈیثری حیدرآباد کے علاوہ اعزازی مہمان انل کمار شری جویلریس‘ ڈاکٹر ایم خلیل اللہ ایم ڈی پروفیسر کیمسٹری نے شرکت کی ۔ اسکولس کے طلبہ نے اس موقع پر گارڈ آف آنر پیش کرتے ہوئے مہمانوں اور شرکاء کااستقبا ل کیا ۔ پرنسپل اسکول ایلزبتھ اے ایم نے اسکول کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔فلر کپ ‘ فولک گیت طلبہ کی جانب سے پیش کئے گئے۔بعدازاں مہما نِ خصوصی جسٹس اے راما لنگیشو ر رائو نے طلبہ او راولیاء طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم حاصل کرنے میںدلچسپی پیدا کرنے کا طلبہ کو مشورہ دیا او رکہاکہ تعلیم کے ذریعہ ہی سنہری مستقبل کے خواب کوشرمندہ تعبیر بنایاجاسکتا ہے۔ اور کہاکہ ٹیچرس پر طلبہ کے بہتر مستقبل کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ طلبہ کے مظاہرے پر مسرت کا اظہار کیا ۔تقریب کے ضمن میںمنعقدہ مختلف مقابلوں میں اول دوم او رسوم مقام حاصل کرنے والے طلبہ میںانعامات کی تقسیم عمل میںلائی گئی۔ طلبہ نے تقریب کے اختتام پر وائلن کی دھن پر قومی ترانہ پیش کیا ۔

TOPPOPULARRECENT