Tuesday , October 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حصول تعلیم ہر شخص کے لئے لازمی

حصول تعلیم ہر شخص کے لئے لازمی

ونپرتی میں یوم اقلیتی بہبود و تعلیم سے ضلع کلکٹر شویتا مہنتی کا خطاب
ونپرتی۔/13نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہر زمانے میں آدمی کی عزت و شوکت تعلیم کے ذریعہ ہوتی ہے اور ہندوستان سے غربت کا خاتمہ ہو اس کے لئے تعلیم کا حاصل کرنا ہر شخص کیلئے لازم و ضروری ہے۔ یہی مولانا عبدالکلام آزاد کا خواب تھا۔ ان خیالات کا اظہار ونپرتی ضلع کلکٹر شویتا مہنتی نے کیا۔ آج میناریٹی ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام یوم اقلیتی بہبود ریسیڈنشیل اسکول چٹیال میں منایا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر شیویتا مہنتی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی ایک ایسا ہتھیار ہے جس کے آگے ہر کوئی زیر ہوسکتا ہے۔ مولانا ابوالکلام آزاد نے ہندوستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے نمایاں خدمات انجام دیئے ہیں۔ ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ہر ہندوستانی ہر گھر میں اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے ہر ایک کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میناریٹی ریسیڈنشیل اسکول چٹیال جو ایک کرایہ کی عمارت میں چل رہا ہے کبھی بھی میں اس راستہ سے گذرتی ہوں تو میرا دل بے چین ہوجاتا ہے۔ اس کے لئے بذات خود اس کیلئے کوشش کرتے ہوئے آئندہ سال تک میناریٹی ریسیڈنشیل اسکول ذاتی عمارت میں منتقل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ سے کہا کہ بچے اپنے والدین اور گھر بار کو چھوڑ کر یہاں تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔ ان کی صحیح دیکھ بھال کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ان کو بہتر سے بہتر تعلیم اور کھانے کا اور رہن سہن کا انتظام کیا جائے۔ اس سے قبل مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش پر ان کی تصویر پر پھول چڑھاتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ایم بی پی شنکر نائیک، مارکٹ یارڈ چیرمین روی کمار، اسکول پرنسپال ستیہ نارائنا گوڑ اور دیگر نے مخاطب کیا۔ خواجہ قطب الدین نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ اس موقع پر طلبہ کے علاوہ محبان اردو کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT