Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / حصول ملازمتوں کیلئے امتحانی نصاب کے مطابق تیاری اور منصوبہ بندی ضروری

حصول ملازمتوں کیلئے امتحانی نصاب کے مطابق تیاری اور منصوبہ بندی ضروری

حیدرآباد 23 اگسٹ (سیاست نیوز) تعلیم کی تکمیل کے بعد ڈگری یا سرٹیفکٹ حاصل کرسکتے ہیں لیکن صرف اس کی بنیاد پر ملازمت حاصل نہیں کرسکتے بلکہ اس کے لئے علیحدہ مسابقتی امتحانات ہوتے ہیں۔ جن میں ایسے مضامین اور معلومات ہوتی ہیں جو امیدوار دوران تعلیم نہیں پڑھتا۔ معلومات عامہ، حالیہ اُمور، سائنس ٹیکنالوجی، ہندوستان کی معیشت، جغرافیہ، سیاسیات وغیرہ جن کی منصوبہ بندی کے ساتھ تیاری کرنا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین نے یہاں دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں کیا۔ جناب شیخ عبدالرحمن نے اپنے توسیعی لکچر میں کہاکہ ایم بی اے، بی کام اور انجینئرنگ طلبہ اپنی تعلیم حاصل کرتے ہوئے اچھے نشانات سے کامیاب ہورہے ہیں۔ لیکن ان میں عام معلومات کی کمی ہے اور ذہنی صلاحیتوں کے سوالات کو سمجھنے کی تکنک سے لاعلم ہیں اس کے لئے انھیں اچھا مشق کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر محمد ناظم علی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج موتاڑ و اکیڈیمک سینٹ ممبر تلنگانہ یونیورسٹی نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آج کے سیاست کے تمثیلی امتحان میں آئی اے ایس ؍ آئی پی ایس کے سیول سرویس پر پلیمنری امتحان کے پرچہ میں آتے ہیں جو بہت بڑی بات ہے۔ انھوں نے امیدواروں کو سخت محنت کا مشورہ دیتے ہوئے درسی کتب کے ساتھ عام معلوماتی کتب کے مطالعہ پر زور دیا۔ مسٹر عبداللطیف ڈپارٹمنٹ ہیڈ لاگیسیٹک نے بعض ایسے شعبہ جات کی نشاندہی کی جہاں ملازمتیں موجود ہیں لیکن لیکن امیدوار دستیاب نہیں۔ طلباء بالخصوص کامرس گریجویٹ اور ایم بی اے امیدواروں کو ان شعبہ جات کے لئے درکار ضروریات کو پورا کرنے پر زور دیا۔ مسٹر ایم اے حمید کیرئیر کونسلر سیاست نے تمثیلی امتحان کی اہمیت بتاتے ہوئے اس کے ذریعہ سوالات کو سمجھنے کا مشورہ دیا۔ آج اس مقصدی پروگرام میں صبح اور دوپہر کے دو سیشن میں لڑکے ؍ لڑکیوں نے شرکت کی۔ طاہر پاشاہ قادری، عرشیہ، سیما اور فرحان نے انتظامی امور کی انجام دہی میں معاونت کی۔ تلنگانہ کی معلومات تاریخ کا مواد دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT