Wednesday , May 24 2017
Home / جرائم و حادثات / حصول ملازمت میں تاخیر پر لڑکی کی خودکشی

حصول ملازمت میں تاخیر پر لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 11 مارچ (سیاست نیوز) ملازمت کی تلاش میں تاخیر سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس حدود میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ شرانیہ جو ٹاملناڈو کے ساکن دھنجیا ریڈی کی بیٹی تھی۔ شہر کے علاقہ کوکٹ پلی کے ایک لیڈیز ہاسٹل میں رہتی تھی۔ یہ لڑکی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملازمت کی تلاش میں تھی اور ملازمت کے حصول میں تاخیر سے یہ لڑکی دلبرداشتہ ہوگئی تھی جس نے 8 مارچ کو زائد مقدار میں گولیوں کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT