Sunday , April 30 2017
Home / Top Stories / حصول ٹیکس میں جی ایچ ایم سی ملک میں سرفہرست

حصول ٹیکس میں جی ایچ ایم سی ملک میں سرفہرست

نومبر 2016 میں 190 کروڑ وصول ، جی ایچ ایم سی
حیدرآباد ۔ 21 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) ٹیکس حصول میں ملک کے 22 شہروں میں سرفہرست شامل ہے ۔ جب کہ جی ایچ ایم سی حدود میں لوگوں نے 500 ، 1000 کے پرانے نوٹوں کے ذریعہ 190 کروڑ روپئے پراپرٹی ٹیکس اور دیگر سرکاری بلوں کی شکل میں ادا کیں ۔ حکومت نے پرانے نوٹوں کے ذریعہ سرکاری بلوں کی ادائیگی کی تاریخ 24 نومبر مقرر کی ہے اس کے پیش نظر عوام کی بڑی تعداد نے بقایا جات کی ادائیگی عمل میں لائی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ جی ایچ ایم سی ذرائع نے بتایا کہ ملک کے 22 بلدی کارپوریشنس کے درمیان میں وزارت شہری ترقی کے کیے گئے تجزیہ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ 19 نومبر تک کے اختتام تک سرکاری خزانہ میں 312.04 فیصد کا اضافہ درج ہوا ہے ۔ ماہ نومبر 2015 میں 22 کارپوریشنس کو جملہ 274 کروڑ پراپرٹی ٹیکس وصول ہوا تھا اور سال 2015 میں ملک کی 22 کارپوریشنس کو وصول ہونے والا پراپرٹی ٹیکس 855 کروڑ تھا ۔ ملک کے 22 بلدی کارپوریشنس میں جی ایچ ایم سی کی آمدنی ماہ نومبر 2015 میں 8 کروڑ رہی جب کہ یکم تا 19 نومبر 2016 اس کی آمدنی ریکارڈ 188 کروڑ رہی ہے ۔ کلیان مہاراشٹرا 170 کروڑ کے حصول کے ذریعہ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ احمد آباد کو 150 کروڑ آمدنی کے حصول کے ذریعہ تیسرا مقام حاصل ہوا ہے ۔ جس طرح سے لوگوں نے پرانے نوٹوں کے ذریعہ بقایا جات ٹیکس کی ادائیگی کی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بینکوں اور اے ٹی ایمز کی طویل لائنوں نوٹوں کی تبدیلی سے پریشان ہو کر پرانے نوٹوں کے ذریعہ ٹیکس ، بلوں کی ادائیگی کو ترجیح دی ہے ۔ جی ایچ ایم سی ذرائع نے بتایا ماہ نومبر 2016 میں جی ایچ ایم سی کو غیر معمولی ٹیکس وصولی بلدیہ حیدرآباد کے لیے زبردست فائدہ مند رہا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT