Monday , August 21 2017
Home / دنیا / حضرت ابوبکر صدیق ؓ کا قرآن مجید دریافت

حضرت ابوبکر صدیق ؓ کا قرآن مجید دریافت

لندن ۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) قرآن مجید کا ایک قدیم نسخہ برمنگھم یونیورسٹی میں گذشتہ جولائی میں دریافت ہوا جو امکان ہیکہ حضرت ابوبکر صدیق  ؓ کی ملکیت ہے جو پہلے امیرالمؤمنین تھے۔ ریڈیو کاربن کے ذریعہ اس نسخہ کی تاریخ تحریر کا پتہ چلایا گیا۔ پتہ چلا کہ یہ 1370 سال قدیم نسخہ ہے جس کی بناء پر یہ امکان پیدا ہوگیا ہیکہ قرآن مجید کا یہ قدیم ترین دستیاب نسخہ ہے اور حضرت ابوبکر صدیق  ؓ 632 ہجری سے 634 ہجری تک امیرالمؤمنین رہ چکے ہیں۔ برمنگھم سے دستیاب ہونے والے قرآن مجید کے نسخہ کی قدامت بھی اسی کے مماثل ہے۔ چنانچہ توقع ہیکہ یہ حضرت ابوبکر صدیق  ؓ کی ہی ہوگی۔ قرآن مجید کا یہ نسخہ 200 اوراق پر مشتمل ہے اور امکان ہیکہ انتہائی محترم صحابی کا ہے۔ سمجھا جاتا ہیکہ قرآن مجید کی بنیاد ہی اسلام کی بنیاد ہے۔ چنانچہ اسلام کا مطالعہ انسانی زندگیوں میں انقلاب پیدا کرتا ہے۔ بن ہواریب نے کہا کہ تاہم ہر شخص کو یقین نہیں ہیکہ برمنگھم سے دستیاب ہونے والا قرآن مجید کا نسخہ حضرت صدیق  ؓ کا ہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT