Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حضرت بندہ علی شاہ مجذوبؒ کا عرس شریف

حضرت بندہ علی شاہ مجذوبؒ کا عرس شریف

بیدر26؍مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )درگاہ حضرت بندہ علی شاہ صاحب مجذوب ؒ کا 227واں سالانہ ایک روزہ عرس و صندل شریف نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا۔ تفصیلات کے بموجب 20؍جمادی الثانی م30؍مارچ بروز چہارشنبہ بعدنمازعصر آستانہ عالیہ کاشانہ حمید ؒموقوعہ محلہ علی باغ بیدرسے جلوس صندل برآمد ہوکر قبل از نمازمغرب درگاہ حضرت ممدوح موقوعہ حیدرآباد روڈ پہنچے گا۔ بعد ادائیگی نماز مغرب جناب الحاج محمد عبدالسلیم سجادہ نشین ومتولی درگاہ حضرت ممدوح ؒ بعدغسل عطریات و مراسم صندل مالی کی خصوصی خدمات جمیع علماء مشائخین و عقیدت مندان کی موجودگی میں انجام دینگے۔ گلہائے عقیدت ، سلام و نیاز تقسیم تبرکات بدست سجادہ نشین ہونگے۔ درگاہ حضر ت ممدوح ؒ پر حسب روایت تیل کے شمعوں کے علاوہ برقی وپانی کا معقول انتظام کیا گیا ہے۔اس روز بعدنمازظہر تا عصر احاطہ درگاہ میں واقع مسجد مہر النساء میں ختم قرآن مجید کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جمیع عقیدتمندان اولیاء اﷲ سے کثیر تعداد میں شریک صندل ہوکر ثواب دارین حاصل کرنے کی خواہش کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT