Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حضرت خواجہ امیر الدین چشتی مرزائی نظامیؒ کا عرس شریف

حضرت خواجہ امیر الدین چشتی مرزائی نظامیؒ کا عرس شریف

بیدر 23مارچ (نامہ نگار ) حضرت خواجہ امیر الدین چشتی مززائی نظامی ؒ خلیفہ حضرت خواجہ عبداللہ چشتی مرزائی بمقام نیمہ ہوسلی تعلقہ چنچولی کا 30واں سالانہ سہ روزہ عرس شریف نہایت ہی عقیدت و اخترام کے ساتھ منایا جائیگا ۔ تفصیلات کے مطابق 15جمادی الثانی م 25مارچ بروز جمعہ کو بعد مغرب جلوس صندل شریف قیام گاہ حضرت سجادہ نشین سے برآمد ہوکر درگاہ حضرت ممدوحؒ پہنچے گا ۔ پیران طریقت جناب خواجہ سراج الدین چشتی مززائی سلطانی نظامی سجادہ نشین و متوالی درگاہ حضرت ممدوح ؒ کی نگرانی میں بعد نماز عشاء محفل سما ع کا انعقاد عمل میں آئیگا ۔ ساز پر ممتاز قوال نعتیہ ، منقبتی ، عرفانی اور صوفیانہ کلام پیش کرینگے ۔ بعد سماع صندل مالی کی خصوصی خدمات سجادہ نشین انجام دیں گے ۔گلہائے عقدت سلام و نیاز فاتحہ تقسیم تبرکات ہونگے ۔ 16جمادی الثانی م 26مارچ بروز ہفتہ بعد نماز مغرب جلسہ جشن چراغاں ،بعدادائیگی نماز عشاء محفل سماع گرم ہوگا۔ 17 جمادی الثانی مطابق 27مارچ بعد نماز فجر تا صبح 9بجے ختم القرآن مجید ، مجلس سماع و تناول تبرک و توشہ شریف ہوگا ۔ تمام مریدین ، متعقدین اور عقدت مندان سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT