Wednesday , July 26 2017
Home / شہر کی خبریں / حضرت خواجہ غریب نوازؒ پر کے سی آر کا نذرانہ غلاف پیش

حضرت خواجہ غریب نوازؒ پر کے سی آر کا نذرانہ غلاف پیش

سکریٹری اقلیتی بہبود عمر جلیل کی قیادت میں وفد کی دیوان اجمیر سے ملاقات
حیدرآباد۔/4 اپریل، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ پر خصوصی چادر و غلاف پیش کیا گیا۔ آج صبح غسل مبارک کے بعد 5 بجے سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل کی قیادت میں تلنگانہ کے وفد نے دیوان اجمیر جناب زین العابدین خان کو غلاف اور نذرانہ کے طور پر 51ہزار روپئے کا ڈی ڈی پیش کیا۔ دیوان اجمیر نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے تمام طبقات کی بھلائی کے سلسلہ میں کئے جارہے اقدامات کی ستائش کی اور تلنگانہ ریاست کی ترقی اور چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کے حق میں خصوصی دعاء کی۔ صبح تقریباً 4 بجے غسل کی تقریب منعقد ہوئی جس کے بعد تلنگانہ چیف منسٹر کی جانب سے روانہ کردہ غلاف پیش کیا گیا۔ دیوان اجمیر نے کہا کہ چیف منسٹر کافی خوش قسمت ہیں کہ ان کی جانب سے روانہ کردہ غلاف کو مناسب وقت پر پیش کردیا گیا۔ انہوں نے چیف منسٹر سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن بابا فصیح الدین، چیف ایکزیکیٹو آفیسر وقف بورڈ ایم اے منان فاروقی اور اقلیتی فینانس کارپوریشن کے صدرنشین اکبر حسین موجود تھے۔ چیف منسٹر نے درگاہ شریف کے قریب تلنگانہ کے زائرین کی سہولت کیلئے رباط کے قیام کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں کسی عمارت یا اراضی کی نشاندہی کیلئے بہت جلد ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کی قیادت میں مسلم ارکان اسمبلی کا وفد اجمیر کا دورہ کرے گا۔ ہر سال چیف منسٹر خود اجمیر کو روانہ کیا جانے والا غلاف شخصی طور پر حوالے کرتے رہے تاہم اس مرتبہ چیف منسٹر کی مصروفیات کا بہانا بناکر یہ تقریب تلنگانہ بھون میں منعقد کی گئی اور سرکاری عہدیداروں کو پارٹی آفس طلب کرتے ہوئے انہیں غلاف حوالے کیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT