Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / حضرت سیدنا قطب الدین کی تدفین

حضرت سیدنا قطب الدین کی تدفین

حیدرآباد۔ 10 اپریل (راست) حضرت سیدنا خذیمہ قطب الدینؒ کی تدفین آج دوپہر تھانے میں ان کی رہائش گاہ دارالسکینہ کے احاطہ میں عمل میں آئی۔ اُن کے جانشین و فرزند ہزہولینس سیدنا طاہر فخر الدین نے نماز جنازہ پڑھائی اور برادری نے تعزیت پیش کی۔ سیدنا فخرالدین نے اس موقع پر کہا کہ سیدنا قطب الدین نے اپنی ساری حیات، مومنین کی فلاح و بہبود کیلئے دُعائیں کی ہیں۔ ان کی حیات میں ہم تمام کے اندر ایک روحانی طاقت پائی جاتی تھی۔ سیدنا قطب الدین کی خدمات بے شمار ہیں۔ انہوں نے مومنین پر جو احسانات کئے ہیں، وہ ہمارے دِلوں میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ ان کی زندگی ہمارے مستقبل کیلئے مشعل راہ تھی۔ ان کے جسد خاکی کو سیدنا طاہر فخر الدین ہیلی کاپٹر کے ذریعہ لایا تھا۔ ان کے انتقال پر 40 روزہ سوگ کے دوران مجالس کی قیادت سیدنا فخرالدین کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT