Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی ؒ کے عرس کا اختتام

حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی ؒ کے عرس کا اختتام

نارائن پیٹ۔ 7 مارچ (راست) 542 ویں عرس شریف حضرت سید شاہ احمد قتال حسینیؒ 25 جمادی اول کو موضع کولم پلی، نارائن پیٹ منڈل، ضلع محبوب نگر میں بصد عقیدت و احترام منایا گیا، جس کی نگرانی سجادہ نشین مولانا سید شاہ حفیظ اللہ حسینی نے کی۔ بعد عشاء جلسہ عظمت اولیاء کو ممتاز علمائے کرام و مشائخین عظام نے مخاطب کیا۔ بعد جلسہ ایک غیرطرحی نعتیہ مشاعرہ و محفل نعت و خصوصی حلقہ ذکر سلطانیہ حیدریہ اور مجلس سماع منعقد کی گئی۔ مراسم عرس سجادہ نشین مولانا سید شاہ حفیظ اللہ حسینی نے انجام دیئے۔ مولانا سید شاہ کمال پاشا حسینی سجادہ نشین دبیرپورہ، مولانا سید شاہ رحمت محمد محمد الحسینی بندہ نوازی نبیرہ شاہ راجو قتال حسینی حیدرآباد، سید شاہ محمد عبدالرؤف حسینی بغدادی قادری رفاعی، مولانا سید شاہ خلیل اللہ محمد محمد الحسینی گلسرم شریف، سید شاہ محمد ولی پاشاہ قادری حیدرآباد شاہ محمد عارف المختاری حیدرآبادشاہ محمد برہان الدین وارثی، مہمانوں کی گلپوشی و شال پوشی جانشین و سجادہ نشین سید شاہ کلیم اللہ حسینی قبلہ نے کی اور نظامت کے فرائض محمد سلیم الہامی نے انجام دیئے۔ محبوب نگر تلنگانہ و آندھرا پردیش ، مہاراشٹرا، کرناٹک سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند اور مریدین و معتقدین کے علاوہ علمائے کرام مشائخین نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT