Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حضرت سید شاہ روشن علی بابا ؒ کا صف اول کے اولیاء کرام میں شمار

حضرت سید شاہ روشن علی بابا ؒ کا صف اول کے اولیاء کرام میں شمار

اوٹکور۔/6ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قاضی عبدالرزاق صدر درگاہ کمیٹی اوٹکور کے بموجب سرزمین ہند کو پوری دنیا میں ایک الگ منفرد مقام حاصل ہے۔ یہاں پر مذہب اسلام کی تبلیغ اور امن و امان و سکون کے قیام کیلئے اللہ کے کئی نیک بندے بزرگان دین اور اولیاء اللہ تشریف لائے، اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں نے یہاں کے عوام کو انسانیت کا درس دیا۔ ان ہی صف اول کے اولیائے کرام میں حضرت سید شاہ روشن علی بابا ؒ کا شمار ہوتا ہے۔ آپؒ کا شمار مجذوب اولیائے اللہ میں ہوتا ہے۔ شہر اوٹکور میں آپؒ کا آستانہ موجود ہے۔ آپ اوٹکور میں تشنگان معرفت کی پیاس بجھاتے ہوئے اور اسلام کی روشنی پھیلاتے ہوئے اوٹکور تشریف لائے اور یہیں کے ہورہے۔ آپؒ سالک مجذوب تھے آپ کو حضرت شاہ بوج قلندر چشتی ؒ سے سلسلہ چشتیہ نظامیہ میں بیعت و خلافت تھی ۔ آپ کا سلسلہ قطب دکن حضرت بندہ نواز گیسو دراز ؒ سے جا ملتا ہے۔ آپ نے تزکیہ قلب اس قدر کیا کہ نفس مطمئنہ کے ذریعہ پر فائز ہوئے۔ 1163ھ میں آپ کا وصال ہوا۔  حضرت سید شاہ روشن علی بابا رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کی سہ روزہ تقاریب کا آغاز7 تا 9ڈسمبر بروز پیر تا چہارشنبہ انعقاد عمل میں آئے گا۔ 7ڈسمبر کو رات 9بجے بعد نماز عشاء برآمدگی صندل مبارک از آستانہ بزرگ حضرت سید شاہ محمد خورشید اللہ حسینی سجادہ نشین درگاہ بمقام اندرون قلعہ گڑھی سے برآمد ہوکر اوٹکور کی اہم شاہراہوں سے گزرتا ہوا رات دیر گئے درگاہ حضرت ممدوح پہونچے گا۔ بعد ازاں مولانا سید شاہ خورشید اللہ حسینی صندل مالی کے بعد چادر گل چڑھائیں گے اور مراسم صندل انجام دیں گے اور اسی روز بعد نماز مغرب طعام کا انتظام ہوگا۔8ڈسمبر کو بعدنماز عشاء جلسہ عام بعنوان ’ عظمت اولیاء ‘ میں مولانا محمد شفاعت علی کامل جامعہ نظامیہ کا خصوصی خطاب ہوگا۔ جبکہ سرپرستی مولانا سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین مولانا سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادریکریں گے۔ اس موقع پر مہمانان میں خطیب محمد عبدالرحیم، خطیب عبدالغفور، خطیب عبدالحکیم سجادہ نشین، خطیب محمد غلام حسین سجادہ نشین، خطیب محمد غیاث الدین شطاری، قاضی شہاب الدین سجادہ نشین نظام الدین اولیائے مکتھل کے علاوہ مقامی سیاسی حضرات میں سرپنچ مسٹر بھاسکر، جناب اروند کمار، جناب بال ریڈی، ڈاکٹر پرکاش ریڈی، کرشنیا گوڑ کے علاوہ ایس آئی مسٹر پروین کمار، سی آئی مکتھل مسٹر سرینواس شرکت کریں گے۔ 9ڈسمبر آخری چہارشنبہ کے بعد نماز فجر بحضور خیرالانام کے ساتھ سہ روزہ عرس تقاریب اختتام پذیر ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT