Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حضرت سید طالب علی شاہ ؒ کی مزار شریف کے نو تعمیراتی کاموں کا 16 جنوری کو افتتاح

حضرت سید طالب علی شاہ ؒ کی مزار شریف کے نو تعمیراتی کاموں کا 16 جنوری کو افتتاح

سرپور ٹاون ۔ 14 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر میں لگ بھگ 400 سال قدیم حضرت سید طالب علیؒ کی درگاہ شریف ہے اور حضرت کی مزار کئی سالوں قبل تعمیر کی گئی ہے اور حضرت کے آستانہ کو روزانہ سینکڑوں عقیدتمندوں کی حاضری ہوتی ہیں اور اس لئے سرپور ٹاون کے مسلمانان اور عقیدتمندوں نے یہ طے کیا کہ حضرت سید طالب علی شاہ ؒ کی مزار شریف کے چاروں سمت سے مزار شریف کے نو تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا جائے تاکہ حضرت کے زیارت کیلئے آنے والے عقیدتمندوں کو کوئی مشکلات نہ ہوں اس ضمن میں حضرت کے مزار شریف کے نو تعمیراتی کاموں کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی اور حضرت کے گنبد ( درگاہ ) جدید تعمیر کمیٹی صدر کیلئے مقامی نوجوان محمد احمد حسین کو نامزد کیا گیا اور درگاہ جدید تعمیراتی کمیٹی صدر محمد احمد حسین نے سیاست نیوز کو بتایا کہ 16 جنوری کے روز بعد نماز ظہر حضرت سید طالب علی شاہ کے ( گنبد ) درگاہ شریف نے جدید تعمیراتی کاموں کا آغاز عمل میں لایا جارہا ہے تاکہ آنے والے عقیدت مندوں کو سہولت ہوسکے ۔ اس نے زیادہ سے زیادہ حضرت کے آستانہ پر عقیدتمندوں کی شرکت کرتے ہوئے کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی اس موقع پر مقامی نوجوانان سرپور ٹاون کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT