Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / حضرت شیخ سید محمد نجیب الدین الگیلانی کی آج آمد

حضرت شیخ سید محمد نجیب الدین الگیلانی کی آج آمد

حیدرآباد ۔ 17 ؍ اپریل ( راست)  بارگاہ پیران پیر حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی حضور غوث اعظم ؒ بغداد شریف کے شیخ الحلقہ ذکر حضرت شیخ سید محمد نجیب الدین عبدالباقی القادری الگیلانی حفظہ اللہ حلقہ سلطانیہ حیدریہ ‘ حیدرآباد کی دعوت پر ہندوستان کے دورے پر کل تشریف لا رہے ہیں ۔ حضرت مکتبہ  اہلسنت و جماعت کے زیر اہتمام چلائے جانے والی انجمن کارروان حسان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی ماہانہ مرکزی محفل منگل بعد نماز عشاء بمکان شیخ عبید بن عثمان العمودی ہمت پورہ نزد ماڈرن فنکشن ہال میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرینگے جس میں حیدرآباد کے مشہور و معروف کمسن نعت خوان بارگاہ نبویؐ میں تحفہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ مولانا محمد ایوب قریشی سربراہ و محمد شارق علی قادری کی نگرانی میں حلقہ سلطانیہ حیدریہ کے اراکین بغداد شریف ‘ یمن ‘ اردن ‘ و دیگر عرب ممالک کے طرز پر ذکر و عربی قصائد منفرد انداز میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ حضرت شیخ الحلقہ بغداد ذکر کے بعد خصوصی خطاب و دعا فرمائیں گے ۔عامۃ المسلمین سے بپابندی وقت شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT