Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / حضرت علیؓ سے محبت دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت

حضرت علیؓ سے محبت دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت

نہج البلاغہ سوسائٹی کا جشن مولود کعبہ، جناب زاہدعلی خان ایڈیٹر سیاست کا خطاب
حیدرآباد۔16اپریل(سیاست نیوز) جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے کہاکہ حضرت علیؓ سے محبت دنیا او رآخرت میںکامیابی کی ضمانت ہے اور جس قدر شیعہ حضرات حضرت علی ؓ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیںاس سے کئی گنا زیادہ اہل سنت والجماعت کے لوگوں کے دلوں میں حضرت علی ؓ سے والہانہ محبت پیوست ہے۔جناب زاہد علی خان سالارجنگ میوزیم کے آڈیٹوریم ہال میں نہج البلاغہ کے زیراہتمام منعقدہ جشن مولود کعبہ کے موقع پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ مولائے کائنات حضرت علیؓ کی خانہ کعبہ میںولاد ت سے زیادہ اہمیت نومولود علیؓ کا پیدائش کے ساتھ ہی نبی دوجہاں ؐ کے آغوش مبارک میں پہنچناہے۔ جنا ب زاہد علی خان نے کہاکہ حضرت علیؓ کی شجاعت بے مثال ہے ۔ انہو ں نے بتایا کہ وہ نہج البلاغہ کا مطالعہ کرچکے ہیں جو ان کے ساتھ سفر کررہے اس ایرانی مسافر نے انہیں بطور تحفہ میںدیاتھا۔جناب زاہد علی خان نے حضرت علی ؓ کے بچپن ‘ جوانی اور دور خلافت کے اقوال کی ترتیب کے ذریعہ فراہمی پر روزنامہ سیاست میںہر روز ایک قول شائع کرنے کابھی بھروسہ دلایا۔ جنا ب زاہد علی خان نے پروفیسر کانچہ ایلیا کی تجویز پر اپنی حمایت ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ یقینا ریاست تلنگانہ کے دیہی علاقوں میںسیر ت النبیؐ او رحضرت علی کرم اللہ وجہہؓ کی حیات مبارکہ پر مشتمل کتابوں کو تلگو زبان میںترجمہ کرتے ہوئے تقسیم کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے چار سوسالہ دور اقتدار میںمسلم حکمرانوںکی جانب سے کی گئی کوتاہیو ں کو ختم کرتے ہوئے پسماندہ طبقات کو اپنے قریب کرنے کی شروعات کریںاور اس کے لئے سیرت النبی ؐ کی کتابوں کی تقسیم ضروری ہے جس میںسماجی مساوات کو عام کرنے کی تعلیمات ملتی ہیں۔صدرنہج البلاغہ پروفیسر شوکت علی مرزا نے اپنے خیرمقدمی و صدارتی خطاب میں کہاکہ نہج البلاغہ مسلمانو ں کے کسی ایک مخصوص فرقہ کی کتاب نہیں‘ بلکہ تمام مسلمانوںکے لئے ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس کی مثال کشمیر یونیورسٹی کی وہ طالب علم ہے جس کا نام حمیر ہ افضل قادری ہے جنھوں نے نہج البلاغہ پر پی ایچ ڈی کی ہے۔پروفیسر کانچہ ایلیاسنٹرل یونیورسٹی حیدرآباد نے جشن مولود کعبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت علیؓ روحانی شخصیت ہیں۔ کانچہ ایلیا نے کہاکہ آج یوپی کے بشمول انڈیا دی بھارت کی مختلف ریاستوں میںجہاں پر بی جے پی برسراقتدار ہے وہاں پر گائے ذبیحہ پر امتناع کے نام پر چھ ملین مسلمانو ںکو بے روزگار بنادیاگیا ہے ۔ پروفیسر کانچہ ایلیا نے دلت ‘ مسلم ‘ قبائیلو ں کا اتحاد ہی اس ملک میںایک نیاانقلاب برپا کرسکتا ہے۔ نائب قونصل جنرل ایران متعین حیدرآباد آغاعلی روزکی‘ مولانا آغامجاہد حسین ‘ پروفیسر فاطمہ پروین ‘ محترمہ حمیرہ قادری کشمیر یونیورسٹی نے بھی جشن مولو د کعبہ سے مخاطب کیا۔ جناب تقی عسکری ولانے تقریب کی کاروائی چلائی ۔ جسٹس اسماعیل احمد‘ جناب افتخار حسین اور شہر حیدرآباد کی معزز شخصتیوں کی کثیر تعداد نے بھی اس تقریب جشن مولود کعبہ میںشرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT