Wednesday , April 26 2017
Home / Top Stories / حضرت علیؓ کی ولادت پر مبارکباد پیش کرنے والے یوگی کو حامیوں کی تنقیدکاسامنا

حضرت علیؓ کی ولادت پر مبارکباد پیش کرنے والے یوگی کو حامیوں کی تنقیدکاسامنا

لکھنو:حضرت علی ابن ابوطالبؓ کی یوم پیدائش کے موقع پر مبارکباد پیش کرنے والے اترپردیش چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کوسوشیل میڈیا پر اپنے حامیوں کی برہمی اور تنقیدوں کاسامنا کرنا پڑا۔ایک روز قبل ہی ادتیہ ناتھ نے مسلم سماج کو حضرت علیؓ کی ولادت کے موقع پر مبارکباد پیش کی تھی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ کااستعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کو مبارکباد کا پیغام ارسال کیا۔ انہوں نے لکھاتھاکہ’’ حضرت علی کے جنم دن پر پردیش واسیوں کو بدھائی‘‘۔

اپنی اشتعال انگیزی کی وجہہ سے ہر وقت زیربحث رہنے والے ادتیہ ناتھ کی ہندوستانی مسلمانوں کو حیرت زدہ کردینے والی غیرمتوقع مبارکباد پر مختلف رائے سامنے ائی۔

ایک نے لکھا کہ’’ کامیابی کے بعد یوگی بنے مولانا‘‘ دوسرے نے لکھا ’’ یوگی جی اب سیکولر بیماری کا شکار بنے‘‘۔

یہاں پر کچھ ٹوئٹس پیش کئے جارہے ہیں

 

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT