Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حضرت غلام افضل بیابانی ؒ کے سہ روزہ تقاریب عرس

حضرت غلام افضل بیابانی ؒ کے سہ روزہ تقاریب عرس

قاضی پیٹ میں سجادہ نشین خسرو پاشاہ کی پریس کانفرنس، دو لاکھ معتقدین کی شرکت متوقع
قاضی پیٹ 25 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حضرت سید شاہ غلام افضل بیابانیؒ درگاہ قاضی پیٹ کے تین روزہ تقاریب عرس کا 27 تا 29 نومبر انعقاد عمل میں آئے گا۔ جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اس ضمن میں سجادہ نشین درگاہ شریف سید شاہ افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ نے آج اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عرس تقاریب کے موقع پر زائرین کی سہولت کو ملحوظ رکھتے ہوئے مسافرین کے لئے سہولت بخش اقدامات کئے گئے ہیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی 25 ہزار زائرین کے لئے طعام کی سہولت رہے گی۔ انھوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے درگاہ شریف کو ٹورازم میں شامل کیا جاکر ایک کروڑ 75 لاکھ روپئے کی لاگت سے ترقی دی جارہی ہے۔ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے دو مرتبہ درگاہ شریف کا دورہ کیا اور تمام محکموں کو ضروری ہدایات دیں۔ انھوں نے کہاکہ عرس تقاریب کے موقع پر زائرین ملک اور بیرونی ممالک سے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔ اس سال تقریباً دو لاکھ معتقدین کی شرکت متوقع ہے۔ انھوں نے کہاکہ عرس تقاریب کا 27 نومبر کو صندل مالی بعد نماز عشاء جلوس کی شکل میں نکالا جائے گا اور 29 نومبر بعد نماز ظہر بداوا اور فاتحہ خوانی کے ساتھ تقاریب کا اختتام ہوگا۔ مقامی کارپوریٹر ابوبکر نے کہاکہ عرس تقاریب کے موقع پر مقامی رکن اسمبلی ونئے بھاسکر کی خصوصی دلچسپی رہی ہے۔ تقاریب کے موقع پر زائرین کی سہولت کے لئے بسوں کی سہولت محکمہ پولیس، محکمہ صحت کے علاوہ بلدی عہدیداروں کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ جاریہ سال سے عرس تقاریب کا سرکاری طور پر انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT