Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / حضرت میر محمد مومن ہمہ جہتی شخصیت کے مالک

حضرت میر محمد مومن ہمہ جہتی شخصیت کے مالک

شہر حیدرآباد کی ترقی میں نمایاں رول ‘ عالمی سمینار میں اظہار خیال
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران متعینہ حیدرآباد جناب حسن نوریان نے کہا کہ حضرت میر محمد مومن استرآبادی ایک انتہائی قابل اور ہمہ جہت شخصیت تھے ۔ وہ آج قونصل جنرل آف اسلامی جمہوریہ ایران اور نظام کالج عثمانیہ یونیورسٹی شعبہ تاریخ اور پرشین و دیگر یونیورسٹیوں کے شعبہ جات کے اشتراک و زیر اہتمام بعنوان ’ میر محمد مومن استرآبادی ایک ہمہ جہت شخصیت ‘ ایک روزہ ’ عالمی سمینار ‘ کی افتتاحی تقریب کو بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ حضرت میر محمد مومن استرآبادی نہ صرف ہمہ جہت شخصیت تھے بلکہ وہ ایک بہترین آرکٹیکچر ، ایڈمنسٹریٹر ، سیاستداں ، مذہبی رہنما اور محمد قلی قطب شاہ کے دور میں حیدرآباد کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ حضرت میر مومن نے اپنے دور میں حیدرآباد میں ہندو مسلم اتحاد کو فروغ دینے میں اپنا اہم رول اداکیا تھا اور انہوں نے شہر حیدرآباد کو ہمہ جہتی ترقی کا منصوبہ تیار کیا تھا جو آج ہندوستان کی 29 ویں جدید تلنگانہ کے مرکز کی حیثیت سے جانا جاتا ہے ۔ ڈائرکٹر جنرل محکمہ کلچر اینڈ اسلامک گائیڈنس گلستان پرووائنس آئی آر ایران مسٹر علی اصغر فضیلت ، کنوینر انٹاک حیدرآباد چاپٹر و کو کنوینر انٹاکھ تلنگانہ شریمتی پی انورادھا ریڈی ، پرنسپال نظام کالج عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر ٹی ایل این سوامی ، ہیڈ اینڈ اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ہسٹری نظام کالج عثمانیہ یونیورسٹی ، ڈاکٹر بی لاونیا ، ڈپارٹمنٹ آف سوشیالوجی نظام کالج عثمانیہ یونیورسٹی ڈاکٹر ونیتا پانڈے نے مخاطب کیا ۔ بعد ازاں قونصل جنرل آف جمہوریہ اسلامی ایران متعینہ حیدرآباد جناب حسن نوریان نے ساوینر کی رسم اجرا انجام دی ۔ سینئیر کونسل قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران جناب علی پریاد نے شکریہ ادا کیا ۔ ڈاکٹر جتیندر ریڈی ، ڈاکٹر کے گویند ، ڈاکٹر وینکٹ رتنم ، ڈاکٹر مرلی ، ڈاکٹر شریمتی ارونا کے علاوہ دیگر یونیورسٹی کے ذمہ داران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT