Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حضور آباد کو مثالی ترقی دینے کا عزم ریاستی وزیر فینانس ایٹالہ راجندر کا خطاب

حضور آباد کو مثالی ترقی دینے کا عزم ریاستی وزیر فینانس ایٹالہ راجندر کا خطاب

کریم نگر۔/14فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں حضور آباد شہر کو اول مقام پر تشکیل دیا جائے گا۔ ریاستی فینانس و سیول سپلائیز محکمہ کے وزیر ایٹالہ راجندر نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے جمعرات کو حضور آباد شہر میں چند ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ بعد ازاں نگر پنچایت دفتر میں منعقدہ جنرل باڈی میٹنگ میں انہوں نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر ایٹالہ راجندر نے کہا کہ شہر کو خوبصورت بنانے اور ترقی دینے کی ذمہ داری آپ کی ہے، اس کیلئیدرکار رقم کی منظوری دینا میری ذمہ داری ہے، ماہ ڈسمبر تک حضور آباد شہر میں صد فیصد سی سی روڈس کی تعمیر کی جائے گی۔ ایک سال کے اندر گھر گھر نل کنکشن دے کر ہر روز پینے کے پانی کی سربراہی کی جائے گی۔ حضور آباد میں بے گھر غریب افراد کو 55کروڑ سے ڈبل بیڈروم کے گھروں کی تعمیر کی جائے گی۔ حضور آباد میں 20کروڑ سے مسلم میناریٹی اسکول کی منظوری دی گئی۔ جمی کنٹہ میں جونیر کالج کارپوریٹ کے سطح پر تعمیر کیلئے تخمینہ تیار کرکے ارسال کرنے کا حکم دیا۔ حضور آباد میں ایک کروڑ  20لاکھ سے قبرستان کی تعمیر کی جائے گی۔ حضور آباد شہر میں ترکاری مارکٹ، چکن، مٹن مارکٹ کا قیام کرنے کیلئے تخمینہ تیار کرکے ارسال کرنے پر فنڈز کی منظوری کی جائے گی۔ اس پروگرام میں نگر پنچایت چیرمین وی وجیا کمار، ایم پی ڈی او، تحصیلدار، وارڈ ممبرس و دیگر نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT