Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / حفیظ بولنگ ایکشن کے ٹسٹ کیلئے دوبارہ تیار

حفیظ بولنگ ایکشن کے ٹسٹ کیلئے دوبارہ تیار

مانچسٹر ، 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مشکوک بولنگ ایکشن کے سبب ایک سالہ پابندی کا شکار پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ پابندی کی مدت ختم ہونے کے بعد اپنے بولنگ ایکشن کا دوبارہ ٹسٹ دینے کیلئے تیار ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے مشکوک بولنگ ایکشن کے حامل حفیظ پر ایک سالہ پابندی عائد کی گئی تھی جس کا خاتمہ رواں ماہ ہو گیا ہے اور اب وہ دوبارہ بولنگ ایکشن کا ٹسٹ دینے کے اہل ہیں۔ حفیظ کا بولنگ ایکشن ایک سال میں دو مرتبہ مشکوک رپورٹ ہوا تھا جہاں ٹسٹ کے دوران اُن کے بازو میں مقررہ حد سے زیادہ خم آ رہا تھا اور اسی وجہ سے ان پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔ 35 سالہ آل راؤنڈر اس وقت انگلینڈ کے دورے پر موجود پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں اور بیٹنگ میں خراب فارم سے دوچار ہیں اور اسی وجہ سے اُن کی ٹیم میں جگہ کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ تاہم بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد حفیظ ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں یقیناً کامیاب رہیں گے کیونکہ اس صورت میں پاکستان کو ایک اضافی مستند اسپنر دستیاب ہو سکے گا۔ حفیظ کی پابندی کا خاتمہ 17 جولائی کو ہوا تھا اور پاکستان کو امید ہے کہ مانچسٹر میں دوسرے ٹسٹ میچ کے اختتام پر برطانیہ میں ہی بولنگ ٹسٹ میں حفیظ کامیاب رہیں گے۔ پاکستان کے ٹیم منیجر انتخاب عالم نے کہا کہ لف بورو میں حفیظ کے بولنگ ایکشن کے ٹسٹ کے حوالے سے قطعی فیصلہ آئندہ چند دنوں میں کیا جائے گا۔  وہ چونکہ ابھی کہنی کی انجری سے مکمل صحت یاب نہیں ہوئے، لہٰذا انہیں بولنگ ایکشن پر مزید کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے حفیظ اپنے بولنگ ایکشن پر نٹس میں کام کر رہے ہیں اور وہ آئندہ چند دنوں میں ٹسٹ کیلئے خود کو پیش کر دیں گے۔

TOPPOPULARRECENT