Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / حفیظ کی دورہ انگلینڈ میں شرکت غیر یقینی

حفیظ کی دورہ انگلینڈ میں شرکت غیر یقینی

لاہور۔ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ کا زخم مزید طوالت اختیار کر گیا ہے جس کے سبب ان کی آئندہ ماہ ٹیم کے ہمراہ دورہ انگلینڈ کیلئے روانگی غیر یقینی ہو گئی ہے۔ حفیظ رواں سال ایشیا کپ میں زخمی ہوئے جو ورلڈ کپ کے دوران اور سنگین ہوا جس کے سبب وہ مکمل ایونٹ میں ٹیم کی نمائندگی نہ کر سکے۔ حفیظ کی تازہ میڈیکل رپورٹس کے مطابق ان کے گھٹنے کی صورتحال تسلی بخش نہیں لیکن سلیکشن کمیٹی دورہ انگلینڈ کیلئے ان کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے حتمی فیصلہ اگلے معائنہ کی رپورٹس کے بعد کریگی۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے اسکل کیمپ کیلئے 21 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جس میں حفیظ کا نام بھی شام ہے لیکن چیف سلیکٹر نے واضح کیا کہ ان کی کیمپ میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔ حفیظ ساتھی کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے کیلئے کاکول میں فوج کی زیر نگرانی لگائے گئے فٹنس کیمپ میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔

TOPPOPULARRECENT