Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / حفیظ کے بولنگ ایکشن کا 17 نومبر کو بائیو میکانک ٹسٹ

حفیظ کے بولنگ ایکشن کا 17 نومبر کو بائیو میکانک ٹسٹ

کراچی ، 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا بائیو میکانک ٹسٹ 17 نومبر کو برسبین میں ہوگا۔ حفیظ کا بولنگ ایکشن پہلی بار نومبر2014ء میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے گئے ٹسٹ میچ میں رپورٹ ہوا تھا۔ حفیظ نے اپنے بولنگ ایکشن کا بائیو میکانک ٹسٹ گزشتہ سال اپریل میں چینائی کی لیباریٹری میں دیا تھا اور ان کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا گیا تھا۔ تاہم وہ جون 2015ء میں دوسری مرتبہ مشکوک بولنگ ایکشن کی زد میں آگئے جب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے گئے ٹسٹ میچ کے امپائرز نے ان کے بولنگ ایکشن کے بارے میں آئی سی سی کو رپورٹ کی تھی۔ آئی سی سی کے قواعد وضوابط کے تحت اگر کوئی بولر ایک سال میں دو بار مشکوک بولنگ ایکشن کی زد میں آجائے تو اس پر ایک سالہ پابندی عائد ہوجاتی ہے۔ حفیظ گزشتہ کچھ عرصے گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا رہے جس کی وجہ سے وہ اپنے بولنگ ایکشن کا بائیو میکانک ٹسٹ نہیں کراسکے تھے۔ حفیظ انگلینڈ کے دورے کے بعد سے پاکستانی ٹیم سے ڈراپ ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT