Tuesday , September 26 2017
Home / پاکستان / حقائق چھپائے گئے تو احتجاج سڑکوں پر ہو گا: عمران خان

حقائق چھپائے گئے تو احتجاج سڑکوں پر ہو گا: عمران خان

اسلام آباد۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر پاناما لیکس کے معاملے پر سچ عوام کے سامنے نہ لایا گیا تو پھر اْن کی جماعت انصاف کے حصول کے لیے سڑکوں پر ہو گی۔چہارشنبہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے عمران خان نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف کے خطاب کے جواب میں تقریر کی۔دوسری جانب حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لیے اجلاس چہارشنبہ کو دوپہر میں طلب کیا گیا ہے۔ یہ پارلیمانی کمیٹی پاناما لیکس میں وزیراعظم کے بچوں کی آف شور کمپنیوں کی معلومات سامنے آنے کے بعد تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کے ضوابط کار مرتب کرے گی۔قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس کے بارے میں وزیر اعظم سے جب بھی سوال پوچھا جاتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ جمہوریت کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وہ کرپشن کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں اور اگر حقائق عوام کے سامنے نہیں لائے گئے تو وہ انصاف کے حصول کے لیے سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT