Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / حقانی نیٹ ورک کے خلاف پاکستان کے حفاظتی انتظامات ضروری

حقانی نیٹ ورک کے خلاف پاکستان کے حفاظتی انتظامات ضروری

واشنگٹن ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک اعلیٰ سطحی امریکی کمانڈر نے کہا کہ پاکستان نے جس انداز میں حقانی نیٹ ورک کے بارے میں اطلاعات فراہم کی ہیں۔ ان کے پیش نظر ضروری ہوجاتا ہے کہ حکومت شورش پسند گروپ کے خلاف کارروائی کرے اور انہیں سرحد پار افغانستان سے پاکستانی سرزمین پر حملے کرنے سے روکنے کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔ مبینہ طور پر یہ نیٹ ورک امریکی تنصیبات کو حملہ کا نشانہ بنا رہا ہے۔ امریکی سینٹ کی مسلح خدمات کمیٹی کے ارکان کے اجلاس پر بیان دیتے ہوئے مرکزی کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹیل نے کہا کہ ان کے خیال میں حکومت پاکستان کو سب سے پہلے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستانی سرزمین پر حملوں کا انسداد کرنا چاہئے۔حقانی نیٹ ورک افغان طالبان کا عسکریت پسند شعبہ ہے جس کو پاکستان میں ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT