Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / حقہ سنٹرس پر دھاؤے‘71گرفتار

حقہ سنٹرس پر دھاؤے‘71گرفتار

حیدرآباد ۔ 26۔ اکتوبر (سیاست نیوز) ایسٹ زون پولیس نے آج حقہ سنٹر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 حقہ سنٹرس پر دھاوے کئے اور اس کارروائی میں 71 افراد بشمول 12 کمسن لڑکوں کو حراست میں لے لیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایسٹ زون مسٹر ڈاکٹر اے رویندر کی قیادت میں ملک کے علاقہ دلسکھ نگر ، گڈی انارم اور موسیٰ رام باغ علاقوں میں واقع ڈیسٹینو کافی ڈے و حقہ سنٹر ، اسپیل 9 حقہ سنٹر ، لائین ڈین حقہ سنٹر اور آئی او ٹو لانچ حقہ سنٹر اور ڈی رایوائیو حقہ سنٹر پر دھاوے کئے گئے۔ پولیس نے ان دھاوؤں میں حقہ نوشی میں استعمال کئے جانے والے اشیاء کو برآمد کرلیا اور 12 کم عمر لڑکوں کو حراست میں لیکر پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ۔
جہاں پر بعد کونسلنگ انہیں رہا کردیا گیا۔ پولیس نے مذکورہ حقہ سنٹر کے خلاف مقدمات بھی درج کئے ہیں جو قانون کی خلاف ورزی کے ذمہ دار پائے گئے۔

TOPPOPULARRECENT