Sunday , September 24 2017
Home / عرب دنیا / حلب جنگ بندی میں مزید توسیع

حلب جنگ بندی میں مزید توسیع

حلب ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شام کی سرکاری فوج نے ملک کے شورش زدہ شمالی شہر حلب میں گذشتہ جمعرات کے روز کی گئی عارضی جنگ بندی میں کل چہارشنبہ اور پرسوں جمعرات کی شام تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔ شامی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حلب اور اس کے مضافات میں منگل کی صبح سے جمعرات کی شام تک جنگ بندی برقرار رہے گی۔ خیال رہے کہ حلب میں گذشتہ چند ہفتوں کے دوران شامی فوج اور اس کے حامی کرائے کے قاتلوں کے ہاتھوں تشدد کے بدترین واقعات سامنے آئے ہیں جس کے باعث جنیوا میں ہونے والے امن مذاکرت بھی تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔امن بات چیت کی بحالی کے لیے امریکہ اور روس نے مل کر حلب، دمشق اور اللاذقیہ میں عارضی جنگ بندی کی کوششیں شروع کی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT